بین الاقوامی خبریں

ہم اعلیٰ تعلیم کے شعبہ میں تمام کاوشوں کو بروئے کار لا رہے ہیں: ترک صدر

ہم اعلیٰ تعلیم کے شعبہ میں تمام کاوشوں کو بروئے کار لا رہے ہیں: ترک صدر

تعلیم
اردغان

انقرہ :(ایجنسی)ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ہم اعلی تعلیم کے شعبے میں تمام تر کاوشوں کو بروئے کار لا رہے ہیں۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق ترک صدر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اعلیٰ تعلیم میں معیار ی اقدامات ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم تمام اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے تمام تر اقدامات کو بروئے کار لا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان قدامات کے تحت ملک بھر میں 2002 میں 76 ہونے والی جامعات کی تعداد سال 2021 میں 207 تک ہو گئی ہے اور اعلی تعلیم کے لیے مختص کردہ بجٹ اڑھائی ارب لیرے سے 36 ارب لیرے تک جا پہنچا ہے جبکہ 2002 میں یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طلباو طالبات کی تعداد 16 لاکھ تھی تو اب یہ تعداد 84 لاکھ تک جا پہنچی ہے۔

اساتذہ کی تعداد بھی 70 ہزار سے ایک لاکھ 80 ہزار تک ہو گئی ہے۔ خواتین اساتذہ کی تعداد یورپی یونین کی 40 فیصد کی شرح سے بھی بڑھتے ہوئے 45 فیصد تک ہے۔ صدر اردوان نے کہا کہ دنیا کے چاروں گوشوں سے 2 لاکھ سے زیادہ طلبا اپنے مستقبل کو ترک یونیورسٹیوں میں حصول تعلیم کے ذریعے وضع کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button