نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ملک میں کورونا تباہی کی وجہ سے کئی ریاستوں میں لاک ڈاؤن نافذ ہے۔ ایسی صورتحال میں ہندوستانی ریلوے نے اب خصوصی ٹرینوں کی 16 سہولیات کو منسوخ کردیاہے۔ معلومات کے مطابق ان ٹرینوں کو 7 مئی سے منسوخ کیا جارہا ہے۔اس معاملے کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے مشرقی ریلوے کے ایک اعلی افسر نے بتایا کہ ٹرین کی یہ خصوصی سہولیات کورونا دور میں شروع کی گئیں ہیں لیکن انہیں صلاحیت کے مطابق مسافر نہیں مل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کی اس دوسری لہر کے بعد مسافروں کی تعداد میں زبردست کمی واقع ہوئی ہے، جس کی وجہ سے ان ٹرینوں کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک آنے والے مسافروں کی گنجائش کو وہ دیگر ٹرینوں میں استعمال کریں گے۔
منسوخ کی گئی ٹرینوں میںٹرین نمبر 02019 ہاؤڑہ-رانچی، ٹرین نمبر 02020 رانچی۔ہاوڑہ، ٹرین نمبر 02339 ہائوڑہ-دھنباد، ٹرین نمبر 02340 دھنبادا۔ ہاوڑہ، ٹرین نمبر 03027 ہاراڑہ۔ عظیم گنج، ٹرین نمبر 03028 عظیم گنج-ہاوڑہ، ٹرین نمبر 03047 ہائوڑہ-رام پورہٹ، ٹرین نمبر 03047 ہائوڑہ-رام پورہٹ،ٹرین نمبر 03187 سیالدہ۔ رام پورہ، ٹرین نمبر 03188 رام پورہٹ – سیالدہ، ٹرین نمبر 03401 بھاگل پور۔ دانا پور، ٹرین نمبر 03402 داناپور-بھاگل پور، ٹرین نمبر 03502 آسنول-ہلدیہ، ٹرین نمبر 03501 ہالدیہ ۔آسنوسل بتادیں کہ اپریل میں 40 ٹرینوں کو کورونا وباکے پیش نظر منسوخ کردیا گیا ہے۔ نارتھ ویسٹرن ریلوے (این ڈبلیوآر) کے ڈپٹی جنرل منیجر لیفٹیننٹ ششی کرن نے بتایا کہ ان 40 ٹرینیں اگلے احکامات تک منسوخ رہیں گی۔



