
ہندوستان سے برطانیہ جانے پرلگی روک ایئر انڈیا نے24 سے 30 اپریل تک کیلئے منسوخ کی پروازیں
نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)ہندوستان میں کورونا کی وبا کے خدشات کے درمیان برطانیہ نے حال ہی میں مسافروں کی آمد پر پابندی عائد کردی ہے۔ اب ایئر انڈیا نے 24 سے 30 اپریل تک برطانیہ جانے والی پروازیں منسوخ کردی ہیں۔ ایئر انڈیا نے یہ اطلاع دی ہے۔ایئر انڈیا نے بتایاکہ جن مسافروں نے ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان سفر کرنا تھا، وہ نوٹ کرسکتے ہیں کہ حالیہ پابندیوں کے سبب برطانیہ کی طرف سے عائد کردہ پابندیوں کی وجہ سے برطانیہ جانے والی تمام پروازیں 24 سے 30 اپریل 2021 تک منسوخ کردی گئیں ہیں۔
سفر کے نئے اوقات، رقم لوٹانے کولے کر جلدہی معلومات دی جائے گی۔
برطانیہ نے ہندوستان کو ان ممالک کی ’ریڈ لسٹ‘ میں ڈال دیا ہے، جس کے تحت ہندوستان سے غیر برطانوی اور آئرش شہریوں کے ہندوستان سے برطانیہ جانے پر پابندی ہوگی۔ نیز بیرون ممالک سے واپس آنے والے برطانویوں کے لئے بھی 10 دن تک ہوٹل میں الگ رہنے کوضروری قراردیاہے۔
برطانیہ میں ہندوستانیوں کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے 103 واقعات سامنے آئے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر معاملات بیرون ملک سے واپس آنے والے مسافروں سے متعلق ہیں۔ اعداد و شمار کا تجزیہ کرنے کے بعد احتیاط کے بطور ہندوستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔



