
نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ہندوستان کورونا کے نئے کیسز میں کمی ہورہی ہے لیکن یومیہ اموات کی تعداد چار ہزار سے زیادہ پر برقر ار ہے جو کہ تشویش کا کا باعث ہے۔ ہفتہ کی صبح وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں (جمعہ کی صبح 8 بجے سے ہفتہ صبح 8 بجے ) تک کورونا کے 2 لاکھ 57 ہزار 299 نئے کیس رپورٹ ہوئے ، جبکہ اس دوران کورونا کی وجہ سے 4194 افراد لقمہ اجل بن گئے۔
آج چھٹا دن ہے جب کورونا کیسز 3 لاکھ سے کم درج ہوئے ہیں۔ راحت کی بات یہ ہے کہ اس دوران صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 3 لاکھ 57 ہزار 630 ہے ، جس کی وجہ سے ایکٹیو کسیز کی تعداد رمیں کمی ہوئی ہ۔ یہ مسلسل 9 واں دن ہے جب صحت مند افراد کی تعداد نئے مریضوں کی تعداد سے زیادہ ہے۔ وزارت صحت کے مطابق اس وقت 29 لاکھ 23 ہزار 400 مریض زیر علاج ہیں۔
تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں مریضوں کی کل تعداد 2 کروڑ 62 لاکھ 89 ہزار 290 ہوگئی ہے ، جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 95 ہزار 525 ہوگئی ہے۔ اسی دوران صحت یاب ہونے والے افراد کی کل تعداد 2 کروڑ 30 لاکھ 70 ہزار 365 ہوگئی ہے۔ راحت کی بات یہ ہے کہ مثبت شرح میں کمی کے بعد 12.45 فیصد پر آگئی ہے۔



