
نئی دہلی: (اردودنیا.اِن)ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید56211 افراد کو کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 12095855 ہوگئی ہے۔ منگل کومرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار میں یہ معلومات سامنے آئی ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران مزید271 مریض ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں مرنے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 162114 ہوگئی ہے۔
وزارت نے کہا کہ 20 ویں روز بھی متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے ملک میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 540720 ہوگئی۔ یہ کل کیسز کا 4.47 فیصد ہے ، جس کی وجہ سے مریضوں کی صحت یابی کی شرح 94.19 فیصد پر آ گئی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 11393021 ہوگئی ہے ، جبکہ ملک میں شرح اموات 1.34 فیصد ہے۔



