قومی خبریں

ہندوستان کو ملے گی مئی کے آخر تک اسپوتنک پنجم کی 30 ملین خورا ک

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کورونا وائرس کی مہلک لہر میںحکومت کرونا ویکسی نیشن کی مہم کو تیز ترکرنے کے لئے مسلسل اقدامات کررہی ہے، مگر ویکسین کی محدود فراہمی اس میں مانع ہورہی ہے ، لیکن اب تیسری ویکسین ا سپوتنک پنجم متعارف ہونے کے بعد جلد ہی کسی حد تک قلت کو دور کرلی جائے گی ۔

روس میں ہندوستانی سفیرونکٹیش ورمانے ہفتے کے روز کہا ہے کہ اسپوتنک پنجم کی پیداوار اگست تک ہندوستان میں مقامی طور پر شروع ہوجائے گی، وہیں روس مئی کے آخر میں ہندوستان کو 30 لاکھ مزید اسپوتنک خوراک فراہم کرے گا۔ ملک میں کل 85 کروڑ ویکسین تیار کی جائے گی۔ہندوستانی سفیر کے مطابق ہندوستان کو اب تک ڈیڑھ لاکھ اور 60 ہزار اسپوتنک پنجم کی خوراک فراہم کی جارہی ہے، مئی کے آخر تک تقریباً 30 ملین خوراکیں ارسال کی جائیں گی۔

توقع ہے کہ جون کے مہینے میں اس کی تعداد 50 لاکھ ہوجائے گی۔اسپوتنک – وی کو تین مرحلوں میں ڈائریکٹ ایکسپورٹ ، فل اور فنیش موڈ او ر فل پروڈکشن کے لئے ہندوستانی کمپنیوں میں ٹکنالوجی کی منتقلی ہے۔ واضح ہو کہ اس وقت ملک میں دو ویکسین کمپنیاں ہیں ، جن کو کووڈ ویکسین بنانے کی ذمہ داری عائد ہے۔ سب سے پہلے ہندوستانی سیرم انسٹی ٹیوٹ ہے ، جو کووی شیلڈ تیار کرتی ہے ، دوسری کمپنی بھارت بایوٹیک ہے ، جو کوویکسین تیار کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button