

حیدرآباد (اردودنیانیوز) حیدرآبادکی اروبندو فارما اور امریکہ کی کوویکس کمپنی نے ہندوستان اور اقوام متحدہ کی چلڈرنس فنڈ(یونیسیف)ایجنسی کیلئے کوویڈ19کے ٹیکہ کی تیاری اور دیگر امور کے سلسلہ میں لائسنس معاہدہ کیا ہے ۔کوویکس، فی الحال یوبی۔61ٹیکہ کے انسانوں پر تجربہ کے پہلے مرحلہ کا کام کررہی ہے ۔این گووند راجن منیجنگ ڈائرکٹر اروبندو فارما نے کہا ہمیں کوویڈ 19وبا کو روکنے پہلے سنتھتک پپٹائیڈ پر مبنی ٹیکہ کی تیاری کے سلسلہ میں کوویکس کے ساتھ کئے گئے معاہدہ پر فخر ہے ۔اس ٹیکہ سے اس وبا کو پھیلنے سے روکنے میں مدد مل سکتی ہے۔حیدرآبادی کمپنی 220ملین ڈوز کی تیاری کی گنجائش رکھتی ہے اور آئندہ سال جون تک اس کے اضافی مراکز کے ذریعہ جملہ 480ملین ڈوز تیار کئے جاسکیں گے ۔اس معاہدہ کے مطابق اروبندو کمپنی،ہندوستان اور یونیسیف کو کوویکس یوبی۔612ٹیکہ کی تیاری اور اس کوفروخت کرنے کا حق رکھتی ہے ۔



