
لندن:(ایجنسیاں) برطانیہ کے پرنس ہیری اور ڈچز آف سسیکس میگھن نے ایک امریکی چینل کو اپنے ایک تاریخی انٹرویو میں جو بیانات دیئے، وہ برطانوی شاہی خاندان کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچانے کا سبب بن سکتے ہیں۔برطانیہ کے پرنس ہیری اور ڈچز آف سسیکس میگھن نے ایک امریکی چینل کو اپنے ایک تاریخی انٹرویو میں جو بیانات دیے، وہ برطانوی شاہی خاندان کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچانے کا سبب بن سکتے ہیں۔
شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کے انتہائی چونکا دینے والے اس انٹرویو میں دیے گئے بیانات پر معروف شخصیات، سیاستدانوں اور سماجی کارکنوں سبھی نے رد عمل ظاہر کیا ہے۔ایک امریکی نشریاتی ادارے کی معروف اینکر اوپرا ونفری کو دیئے گئے اس انٹرویو میں پرنس ہیری اور ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل نے شاہی خاندان کے ساتھ رہتے ہوئے اپنی روزمرہ زندگی کی مشکلات سے متعلق جو بہت تفصیلی انٹرویو دیا،
اس کے اتوار کے روز نشر ہوتے ہی بحر اقیانوس کے آر پار رد عمل کا ایک طوفانی سلسلہ شروع ہو گیا۔ اس انٹرویو میں اس جوڑے نے شاہی خاندان کے ساتھ اور اس کے عین درمیان میں رہتے ہوئے روز مرہ کی زندگی کے تجربات کو بہت تلخ قرار دیا۔ ان دونوں کا کہنا تھا کہ وہ شاہی خاندان کی زندگی سے اس قدر نالاں تھے کہ انہوں نے شاہی طرز زندگی ترک کر کے امریکا میں آباد ہونے کا فیصلہ کر لیا۔میگھن مارکل نے اپنے انٹرویو میں جن مشکلات کا ذکر کیا،
ان میں سے انہیں سب سے زیادہ جس امر نے منفی طور پر متاثر کیا، وہ ان کے پہلے بچے کی پیدائش کا وقت تھا۔ میگھن نے بتایا کہ جب ان کے حاملہ ہونے کی خبر عام ہوئی، تو ہر طرف چہ مگوئیاں شروع ہو گئی تھیں کہ بچے کی جلد کی رنگت کیسی ہو گی۔
یہاں تک کہ شاہی خاندان کے افراد نے اس پر اپنے تحفظات کا اظہار بھی کیا تھا۔ بچے کی پیدائش کے بعد عام طور پر شاہی خاندان کی طرف سے اس بچے کو کوئی شاہی لقب ملنا چاہیے تھا تاہم میگھن اور ہیری کے بیٹے کو شہزادے کا لقب نا دیا گیا۔میگھن مارکل نے گلہ کیا کہ انہیں آزادانہ اپنی پسند کے کام کرنے کی اجازت نہیں تھی۔ یہاں تک کہ شاہی خاندان کے کسی فرد نے(جس کا انہوں نے نام نہ لیا) انہیں خاموشی اختیار کرنے کو کہا،
جس کی وجہ سے وہ کچھ عرصے تک گھر سے باہر نہ نکلیں۔ میگھن کا کہنا تھا کہ غیر سفید فام کی حیثیت سے برطانوی شاہی خاندان میں انہیں مکمل طور پر تسلیم نہیں کیا گیا تھا۔ وہ خود کو ہمیشہ تنہا محسوس کرتی تھیں۔ہنری اور میگھن کے اس انٹرویو کو امریکا میں عمومی طور پر سراہا گیا اور اس جوڑے کے ساتھ ہمدردی کا اظہار سامنے آیا اور اکثریت نے شاہی خاندان ترک کرنے کے اس جوڑے کے فیصلے کو درست قرار دیا۔ معروف امریکی ٹینس اسٹار سیرینا ولیمز نے میگھن مارکل کی تعریف کرتے ہوئے انہیں اپنی ‘بے لوث دوست‘ قرار دیا جو سیرینا ولیمز کے بقول ‘ہمدردی کے تصور کی بنیاد پر زندگی بسر کرتی ہیں۔سیرینا کا مزید کہنا تھا،
”وہ مجھے روز ایک نیک انسان کی زندگی کا درس دیتی ہے۔ میگھن کے الفاظ اس پر گزرنے والے ظلم اور اسے پہنچنے والے دکھ کی نشاندہی کرتے ہیں۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی سیاسی نمائندہ ایبی ڈی فلپ نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ یہ سب کچھ دلخراش ہے۔






