بین ریاستی خبریں

ہیمنت بسوا سرما نے آسام کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف لیا

دسپور:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)آسام میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما ہیمنت بسوا سرما نے پیر کو آسام کے وزیر اعلی کے عہدے کے لئے حلف اٹھایا ہے۔ سرما کو اتوار کے روز آسام بی جے پی کی قانون ساز پارٹی کا قائد منتخب کیا گیا تھا۔ اس کے بعد ہمنت بسوا سرما نے اتوار کے روز راج بھون میں گورنر جگدیش مکھی سے ملاقات کی اور حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا۔

گورنر نے ان کے دعوے کو قبول کرتے ہوئے سرما کو حکومت بنانے کی دعوت دی تھی۔اتوار کے روز سربانند سونووال نے این ڈی اے قانون ساز پارٹی کے نومنتخب رہنما ہمنت بِسوا سرما کو اپنا چھوٹا بھائی بتاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ریاست کو بہت بلندیوں پر لے جائیں گے۔

سونووال اور سرما دونوں ہی وزیر اعلی کے عہدے کے دعویدار مانے جارہے تھے۔ لیجسلیٹو پارٹی کا قائد کے طور پر سرما کا نام پیش کرتے ہوئے سونووال نے کہا تھا کہ نارتھ ایسٹ ڈیموکریٹک الائنس کے کنوینر سرما میرے لئے ایک چھوٹے بھائی کی طرح ہیں۔ میں اس نئے سفر کے لئے انہیں نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button