
.
لکھنؤ:22 دسمبر (ای میل ) کرونا وائرس کی وبا کے وجہ سے پیدا ہوئی صورت حال اور لاک ڈاؤن کے پیش نظر ثاونی تعلیمی بورڈ اتر پر دیش کے ذریعہ سال 2021کابورڈامتحان کے ادارہ اور شخصی طلبہ ؍ طالبات کے درجہ 10اور درجہ-12کے امتحان درخواستوں کو آن لائن اپ-لوڈ کیے جانے کی آخری تاریخ میں ترمیم کرتے ہوئے 5جنوری 2021تک توسیع کر دی گئی ہے۔ ریاست کے نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر دنیش شرما نے آج یہاں یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایاکہ لیٹ فیس کے ساتھ ایگزام فیس جمع کرنے کی آخری تاریخ کو بڑھاکر 5جنوری 2021کر دی گئی ہے۔ڈاکٹر شرما نے بتایاکہ ادارہ کے ذریعہ ٹریزری میں جمع کی گئی امتحان فیس کی اطلاع اور طلباء؍طالبات کے تعلیمی تفصیلات کو بورڈ کی ویب سائٹ upmsp.edu.inپر اپ لوڈ کرنے کی آخری تاریخ میں ترمیم کرتے ہوئے 5جنوری 2021تک بڑھا دی گئی ہے۔انہوںنے بتایاکہ ادارہ کے ذریعہ رجسٹرڈ امیدواروںکی فوٹو سمیت فہرست اور اس سے متعلق ٹریزری کاپی بورڈ کے علاقائی دفاتر کو بھیجے جانے کیلئے ضلع انسپکٹر آف اسکول دفتر میں جمع کرنے کی آخری تاریخ کو بڑھاکر 10جنوری 2021کر دی گئی ہے۔



