بین ریاستی خبریں

یوگی کاہندوکارڈ،کیرل میں ’آستھا‘کومجروح کرنے کاالزام لگایا

لکھنو :(اردودنیا.اِن)اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ،جوکیرالہ اسمبلی انتخابات میں انتخابی مہم اور روڈ شوکے لیے آئے ہیں ، نے ہندوکارڈکھیلاہے۔لیکن الیکشن کمیشن تماشائی بناہواہے۔مذہب کے نام پرووٹ مانگنے پرالیکشن کمیشن کی خاموشی پرکئی سوال کھڑے ہورہے ہیں۔ ایل ڈی ایف اور یو ڈی ایف کو ایک ہی تھالی کے چٹے بٹے قرار دیتے ہوئے اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ کئی دہائیوں سے کیرالا میں دونوں حکومتیں تشکیل دی جارہی ہیں اور دونوں ہی حکومتیں ہندوؤں کی ’آستھا‘ سے کھیل رہی ہیں۔

.کیرالا کے کزاکاٹٹم میں روڈ شو کرتے ہوئے یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ یہاں ’آستھا‘ کی توہین کی جارہی ہے۔ روزگار روکا جارہا ہے۔ حکومت نوجوانوں کے خلاف کام کر رہی ہے جس کی وجہ سے اس جگہ کے نوجوان نقل مکانی کر رہے ہیں۔ ایسے ہی لوگ اس بار بھی انتخابی میدان میں ہیں۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے عوام سے ان کی ضمانت ضبط کرنے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button