قومی خبریں

یو پی : فرنٹ لائن ورکرس کوصرف نظرکیا جانا مہنگا پڑگیا ,لکھنؤ میونسپل کارپوریشن میں 300 سے زائد عملہ متاثر، اب تک 30 ہلاک

لکھنؤ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)یوپی کے دارالحکومت لکھنو میں میونسپل کارپوریشن میں کام کرنے والے تقریباً 300 سے زائد ملازمین کرونا پازیٹو ہے، جب کہ 30ملازمین کی کرونا موت ہوگئی ہے، اس کے علاوہ ملازمین کے اہل خانہ میں کئی لوگوں کی کرونا سے موت ہوئی ہے۔ریاستی حکومت کے مطابق محکمہ صحت کے ساتھ ساتھ میونسپل کارپوریشن کے ملازمین بھی فرنٹ لائن ورکرز ہیں لیکن یہ سب محض خانہ پری ارو زبانی خرچ ہے ، زمینی حقائق اس سے بہت دور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مستقل اموات کے بعد بھی12 ہزار ملازمین کو ویکسین نہیں دیئے جاسکے ہیں ،جب کہ نو ہزار صفائی اہلکار اور ایک ہزارسینی ٹائزیشن کے شعبہ سے وابستہ ہیں ، جو ہر وقت انفیکشن کے خطرہ میں کام کرتے ہیں ، انہیں بھی ویکسین کی سہولت نہیں مل سکی ہے۔ میونسپل کارپویشن میں کام کرنے والے افسران نے تو خود ویکسین خود لگالیا ہے ، کئی لوگو ںنے اپنے ساتھ کام کرنے والے دوسرے عملے کو بھی ویکسین لگوائی ہے ، لیکن7 سے 12 ہزارروپے اور کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازمین ویکسین کے منتظر ہیں۔

صورتحال یہ ہے کہ کارپوریشن کی ملازم ایسوسی ایشن بھی خانہ پری کیلئے محکمہ کے واٹس ایپ گروپ پر ایک مطالباتی پیغام پوسٹ کرکے چین کی نیند سوجاتے ہیں ۔متاثرہ ملازمین کی تعداد میں اضافہ کے باعث میونسپل کارپوریشن کے علاوہ دارالحکومت کے لوگ بھی مشکلات کا شکار ہیں۔ محکمہ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ صفائی کے مستقل اہلکار وںکی تعداد تین ہزار کے لگ بھگ ہے،ان میں بیشتر لوگ چھٹیوں پر چلے گئے ہیں، لیکن کنٹریکٹ پر کام کرنے والے افراد چھٹی پر بھی نہیں جا سکتے۔

لکھنؤ کے میونسپل کمشنر اجے کمار دویدی نے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن میں انفیکشن میں اضافہ ہوا ہے ، لیکن اس کے باوجود شہر میں صفائی ستھرائی اور سینی ٹائزیشن کے نظام کو برقرار رکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔ کارپوریشن کے تمام ملازمین کے لئے کورونا ٹیسٹنگ کیا جائے گا، اس کے لئے وزیراعلیٰ آفس سے بات کی گئی ہے ، اس میں نگیٹو افراد کو کام پر بلایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button