اسپورٹس

ہندوستان بمقابلہ انگلینڈ : پہلے ٹی 20 میچ میں 67 ہزار ناظرین اسٹیڈیم پہنچے

ون ڈے سیریز

لاک ڈاؤن کے بعد عالمی کرکٹ میں ایسا پہلا با ر ہوا

احمد آباد:(اردودنیا.اِن)جمعہ کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہندوستان اور انگلینڈ کے مابین کھیلے جانے والے پہلے ٹی 20 میں 67200 شائقین اسٹیڈیم میں موجود تھے۔ یہ کورونا لاک ڈاؤن کے بعد کھیلے جانے والے کسی بھی کرکٹ میچ کا ریکارڈ ہے۔ اسٹیڈیم میں 1.32 لاکھ شائقین کی گنجائش ہے۔سیریز سے قبل گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن نے 100فیصد شائقین کے داخلے کی بات کہی تھی۔

لیکن میچ سے قبل یہ فیصلہ واپس لے لیا گیا ۔ نیز 50فیصد ناظرین کو داخلے کی منظوری دی گئی۔ ایسوسی ایشن ذرائع کے مطابق ٹکٹ بھی تقریبا 50 فیصد ہی فروخت ہوئے تھے۔گجرات ایسوسی ایشن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ کم قیمت والے ٹکٹوں کی طلب بہت زیادہ تھی ۔

ان ٹکٹوں کی قیمت 500 اور ایک ہزار روپئے تھی۔ یہ سب سے زیادہ فروخت ہوئے ہیں۔لاک ڈاؤن کے بعد اسٹیڈیم میں شائقین کے مابین پہلی بین الاقوامی سیریز آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیم کے درمیان کھیلی گئی۔ یہ ون ڈے سیریز گذشتہ سال ستمبر کے آخر میں برسبین میں ہوئی تھی۔ مرد کرکٹ میں پہلا میچ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے مابین نومبر کے آخر میں کھیلا گیا تھا۔ دونوں میچوں میں محدود شائقین کو داخلے کی اجازت دی دی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button