قومی خبریں

آسام میں بی جے پی امیدوار کی کار سے ای وی ایم برآمد، پرینکا گاندھی نے بی جے پی اور الیکشن کمیشن پر اٹھائے سوال

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)آسام کے ضلع کریم گنج میں بی جے پی امیدوار کی کار میں ای وی ایم کے پائے جانے کے بعد ہنگامہ برپا ہوگیا۔ یہ دعوی کیا جارہا ہے کہ یہ کار بی جے پی کے ایم ایل اے کرشینیندو پال کی اہلیہ کی ہے۔ الیکشن کمیشن نے ضلعی الیکشن آفیسر سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ای وی ایم کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بی جے پی اور الیکشن کمیشن پر سوالات اٹھائے ہیں۔

 

پرینکا نے ٹویٹ کیا کہ ہر بار انتخابات کے دوران ای وی ایم مشین کونجی گاڑیوں میں جاتے ہوئے پکڑنے جانے پر بہت سی چیزیں ایک ہوتی ہیں۔ یہ گاڑیاں عام طور پر بی جے پی امیدواروں یا ان کے اتحادیوں کی ہوتی ہیں۔ اس طرح کی ویڈیوز کو بطور حادثہ لیا جاتا ہے اور بعد میں خارج کردیا جاتا ہے۔ بی جے پی ان لوگوں پر الزامات عائد کرنے کے لئے اپنے میڈیا سسٹم کا استعمال بھی کرتی ہے جنہوں نے نجی کاروں میں ای وی ایم لینے کی ویڈیو کو بے نقاب کیا۔

پرینکا گاندھی نے مزید کہا کہ سچائی یہ ہے کہ اس طرح کے بہت سے واقعات کی اطلاع دی جارہی ہے اور ان کے بارے میں کچھ نہیں کیا جارہا ہے۔ الیکشن کمیشن کو ان شکایات پر فیصلہ کن کارروائی شروع کرنے اور تمام قومی پارٹیوں کے ذریعہ ای وی ایم کا ازسرنو جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔

کار میں پائے جانے والے ای وی ایم کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد لوگ پتھرکنڈی میں جمع ہوگئے۔ علاقے میں تناؤ پیدا ہوگیا۔ لوگ سوشل میڈیا پر الیکشن کمیشن پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔ آسام کانگریس کے صدر رپن بورا نے ای وی ایم ملنے پر الیکشن کمیشن سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button