قومی خبریں

آمدنی کا سرٹیفکیٹ پیش کرنے کی چھوٹ- دھننجئے منڈے

 

منڈے

ممبئ (فردوس سورتی) : محکمہ سماجی انصاف اور خصوصی معاونت کے تحت محکمہ خصوصی معاونت کی مختلف اسکیموں سے استفادہ کرنے کے لئے مستفید افراد کو ہر سال آمدنی کا سرٹیفکیٹ جمع کروانا ہوتا ہے۔ لیکن، کوویڈ- ١٩ کی وسعت کو دیکھتے ہوئے مارچ ٢٠٢١ تک آمدنی سرٹیفکیٹ متعلقہ تحصیل دفتر میں جمع کرنے کیلئے چھوٹ دینے کا فیصلے کا اعلان وزیر سماجی انصاف اور خصوصی معاونت دھننجئے منڈے نے کیا ہے۔

اس فیصلے کے سلسلے میں، ایک سرکاری سرکلر جاری کیا گیا ہے۔ محکمہ خصوصی معاونت کے تحت سنجے گاندھی نردھار ، شراون بال، ریٹائرمنٹ پے جیسی بہت سی اسکیمیں نافذ کی گئی ہیں۔ اس طرح کی اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کے لئے مستفید افراد کو ہر سال جون اور ستمبر کے درمیان متعلقہ تحصیل دفتر میں اپنی سالانہ آمدنی کا سرٹیفکیٹ جمع کروانا ہوتا ہے۔ ان اسکیموں کے مستفید ہونے والوں میں کوویڈ- ١٩ کا خطرہ زیادہ ہونے کے پیش نظر وزیر دھننجئے منڈے کی ہدایت کے مطابق تنہا رہنے والے، بیمار اور بوڑھے افراد کو زیادہ خطرہ ہے۔ اسکو دھیان میں رکھتے ہوئے دھننجے منڈے کی ہدایات کے مطابق خصوصی معاونت کے محکمہ نے سال ٢٠١٩-٢٠ میں مستحقین کو خصوصی امدادی اسکیم فراہم کی ہے۔ اس مالی سال میں ایک سرکلر جاری کیا گیا ہے، جس میں مارچ ٢٠٢١ تک تحصیل دفتر میں آمدنی سرٹیفکیٹ جمع کروانے کی استثنیٰ دی جائے گی

متعلقہ خبریں

Back to top button