نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)کرونا کی دوسری لہر کے باعث ملک میں آکسیجن کی طلب میں زبردست اضافہ دیکھی گئی ہے۔ آکسیجن کی کمی کی وجہ سے کئی شہر میں سینکڑوں مریض اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ دریں اثنا حکومت نے خارجہ تجارتی پالیسی میں ترمیم کی ہے اور نجی استعمال کے لئے آکسیجن کونٹریٹر مشین درآمد کرنے کی اجازت دی ہے۔
وزارت تجارت و صنعت کی جانب سے ایک سرکاری پریس ریلیز کے ذریعے اس کی اطلاع دی گئی ہے۔ آکسیجن کونٹریٹر مشین مستثنیٰ زمرہ جات کے طور پر درج ہے۔ اس میں کسٹم ڈیوٹی بطور’ تحفہ‘ درج کیا گیا ہے ۔مرکزی حکومت کے ضوابط کے مطابق کوئی بھی ان آکسیجن کو پوسٹ ، کورئیر یا ای کامرس پورٹل کے ذریعہ خرید سکتا ہے۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فارن ٹریڈ (ڈی جی ایف ٹی) کے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق یہ استثنیٰ 31 جولائی 2021 تک جاری رہے گا۔



