بین ریاستی خبریںسرورق

اتراکھنڈ میں ہوا ’کرونا کا کنمبھ‘ نمودار

ایک ماہ کے اندر کورونا کیسز میں 8814 فیصد کااضافہ ،30 سادھوکرونا متاثر

نئی دہلی :(اردودنیا.اِن)اتراکھنڈ میں آستھا کے نام پر منعقد کیا گیا کمبھ میلا اب کرونا کاکمبھ بن کر سامنے آرہا ہے ۔ ایک ماہ کے اندر ریاست میں کورونا مریضوں کی شرح میں 8814فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اس شرح کو سمجھنے کے لئے پہلے کچھ اعداد و شمار کا تجزیہ کریں۔ 14 فروری سے 28 فروری تک اتراکھنڈ میں صرف 172 افراد ہی متاثر ہوئے تھے۔

اب 1 سے 15 اپریل کے درمیان کے اعداد و شمار کو دیکھیں۔ ان 15 دنوں میں 15333 افراد کورونا کی زد میں آگئے۔ اب 14 فروری سے 14 اپریل کے درمیان شرح نمو کو ملاحظہ کریں ، اس کی شرح 8814فیصد ہے، روزانہ یہاں آنے والے مریضوں کی تعداد سے بھی خراب ہوتی ہوئی صورتحال کا اندازہ کرسکتے ہیں۔ فروری ت یہاں ہر روز صرف 30 سے 60 افراد ہی کورونا متاثر ہوئے تھے۔

اب یہ تعداد 2 ہزار سے بڑھ کر 2500 ہوگئی ہے۔ اگر اعداد و شمار کا تجزیہ کیا جائے تو ایسا لگتا ہے کہ یہ ابھی ایک شروعات ہے۔ آنے والے وقت میں حالات اور بھی خطرناک ہوسکتے ہیں ۔ہریدوار کنمبھ میں بھیڑ کا اثر آنابھی ہونا شروع ہوگیا ہے۔جس کے نتیجے میں 30 سنتوں کو کورونا سے متاثر پایا گیا ہے۔ یہ سرکاری اعداد و شمار ہیں ، لیکن متاثرہ پجاریوںکی تعداد کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔

طبی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ سادھووں کے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ مختلف اکھاڑوں میں کئے جارہے ہیں۔ جانچ 17 اپریل سے بڑھا دی جائے گی۔ دریں اثنا ایک بڑے سادھوکپل دیوداس (65) فوت کرگئے ، یہ بھی کورنا سے متأثر پائے گئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button