قومی خبریں

اتراکھنڈ کے چمولی میں برفانی تودہ گرا، آٹھ افرادہلاک

گوپیشو:(اردودنیا.اِن)اتراکھنڈ کے چمولی ضلع میں ، بھارت – چین سرحد پر برفانی تودے کے گر نے سے بارڈر آرگنائزیشن (بی آر او) کے 8 اہلکارہلاک ہوگئے۔ ہفتہ کے روز عہدیداروں نے یہ اطلاع دی ہے۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سواتی بھڈوریا نے بتایاہے کہ جمعہ کی رات دو افراد کی لاشیں وادی نیتی کے سومنا کے علاقے میں برفانی تودے کے گرنے سے ملی ہیں جبکہ ہفتے کے روز چھ مزید لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

وزیراعلیٰ ترونت سنگھ راوت نے جوشی مٹھ میں نامہ نگاروں کو بتایاہے کہ چار زخمی افراد کو جائے وقوعہ سے بازیاب کرایا گیا ہے اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔راوت نے بتایاہے کہ جمعہ کے روز جب برفانی تودہ گرا تو بی آر او کے تقریباََ 400 اہلکار کام میں مصروف تھے ، کہا جاتا ہے کہ تقریباََ 391 اہلکار بحفاظت ہند تبت بارڈرپر پولیس کے کیمپوں تک پہنچے۔

وزیراعلیٰ نے اس نقصان کا اندازہ لگانے کے لیے علاقے کا فضائی سروے کیاہے۔سومنا ، جہاں برفانی تودہ گرا ، ملیاری گاؤں سے تقریباََ 25 کلومیٹر دور ہے اور دھولی گنگا کے دو دھاروں یعنی گرتھی گڑھ اور کیوگڈ کے سنگم کے قریب ہے۔ دھولی گنگا میں فروری میں ایک تباہ کن برفانی تودہ گرا تھا اور 80 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے اور 126 لاپتہ ہوگئے تھے۔

وزیراعلیٰ نے کہاہے کہ علاقے میں تیز بارش کی وجہ سے راحتی اقدامات میں رکاوٹیں ہیں۔ آئی ٹی بی پی ، این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف امدادی کام چلا رہے ہیں۔راوت کے مطابق مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے امدادی کارروائی میں ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button