جرائم و حادثات

اترپردیش: موبائل چارجر کے معمولی تنازعہ میں نوجوان کا قتل

فیروز آباد :(اردودنیا.اِن)اترپردیش میں فیروز آباد کے تھانہ جنوبی علاقہ میں سینٹ ٹاکیز چوراہے کے قریب ایک معمولی تنازعہ کے دوران ایک نوجوان کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا گیا ، پولیس کے مطابق لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ مکیش چند مشرا نے کہا کہ تھانہ علاقے کے سینٹ ٹاکیز چوراہا کا رہائشی 18 سالہ جبار مورینا گیا تھا۔

وہ تندور میں بطورکاریگر کا کام کرتا تھا۔جمعرات کی صبح گیارہ بجے کے قریب لوٹتے وقت سینٹ ٹاکیز کے قریب گنے کے جوس کی دکان پر بیٹھے کچھ لوگوں کاموبائل چارجر پر تنازعہ ہوگیا۔ تنازعہ اتنا بڑھ گیا کہ وہاں موجود پانچ لڑکوں نے اس نوجوان کو پیٹ پیٹ ہلاک کردیا۔

کنبہ کے افراد نے الزام لگایا کہ اس کو مردہ جان کر چھوڑا گیا جس کی وجہ سے وہ اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گیا۔ اہل خانہ کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ اس معاملے میں تین افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button