
گورکھپور،20جنوری(اردودنیانیوز)یوپی کے وزیراعلی کے شہر میں شرپسند عناصر بے خوف ہیں۔ گذشتہ رات گورکھپور کے دیہی علاقے میں شرپسندوں نے میڈیکل اسٹور آپریٹر کو گولی مارکر ہلاک کردیا۔ تفتیش کے لئے اعلی حکام موقع پر پہنچے۔ دیہی علاقہ ہونے کی وجہ سے شرپسند عناصر کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ جائیداد تنازعہ اور پیسے کے لین دین کوبنیادبناکر پولیس شرپسندوں کو تلاش کر رہی ہے۔گورکھپور کے تھانہ کھوربار تھانہ کے بھینسہابللی چوراہی پر19جنوری کی رات قریب پونے آٹھ بجے میڈیکل اسٹور چلانے والے رام آسارے موریہ کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا۔ شرپسندوں نے اسے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ میڈیکل اسٹور بند کرکے گھر لوٹ رہا تھا۔
راہگیروں نے حادثے میں انہیں زخمی سمجھ کر سڑک پر پڑے دیکھاتو انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ جب پولیس موقع پر پہنچی تو انہیں جلدی میں ڈسٹرکٹ اسپتال بھیج دیا گیا۔ یہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ شرپسندوں نے رام آسارے موریہ کے سر اور سینے میں مجموعی طور پر پانچ گولیاں داغی تھی۔رام آسارے موریا کے بھائی ساروان کمار موریہ نے بتایا کہ وہ گھر پر تھا، اسے گولی لگنے کی اطلاع ملی۔ جب وہ موقع پر پہنچے تو پولیس اہلکار انہیں اسپتال لے آئے تھے۔
جب وہ یہاں پہنچے تو پتا چلا کہ ان کو پانچ گولی مار دی گئی ہے۔ اس نے بتایا کہ بھینسہا میں اس کی دکان ہے۔ جب وہ گھر آرہا تھا تو اسے گولی مار دی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی 10 ایکڑ اراضی اور روپے کے لین دین کے حوالے سے بہت سارے لوگوں سے جھگڑا ہوا ہے۔اس سارے معاملے پر ایس پی سٹی سونم کمار نے بتایا کہ صبح 8 بجے کے قریب فائرنگ کی اطلاع ملی ہے۔ آفیسر موقع پرپہنچ گئے، اسے اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ رام آسارے کا چھوٹا بھائی بھی وہاں پہنچا۔ ان سے بات کی گئی، زمینی تنازعہ کا معاملہ سامنے آرہا ہے۔ دیہی علاقے میں ہونے والے واقعے کی وجہ سے قاتلوں کے سی سی ٹی وی میں کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔ تحقیقات کی جارہی ہیں۔ جلد ہی شرپسندوں کو گرفتار کرلیا جائے گا۔



