جرائم و حادثات

اترپردیش :کاس گنج میں نوجوان کو زندہ جلایا، سازش میں شامل تھی بیوی، 

اترپردیش :کاس گنج میں نوجوان کو زندہ جلایا، سازش میں شامل تھی بیوی، 

نوجوان

کاس گنج، (اردودنیا.اِن)اترپردیش کے ضلع کاس گنج سے دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ تھانہ سورون کے علاقے پہاڑ پور گاؤں میں تین افراد نے 25 سالہ نوجوان پر پٹرول ڈال کر اسے زندہ جلا دیا۔ دوران علاج نوجوان کی موت ہوگئی۔

پہلے تو کاس گنج پولیس یہ کہتی رہی کہ نوجوان نے گھریلو حادثے کی وجہ سے خود کو آگ لگالی لیکن نوجوان کی موت سے قبل دئے گئے بیان میں اس نے انکشاف کیا ہے کہ راکیش عرف بنتو، گٹوا، ہیمنت اور اس کی بیوی سنگیتا نے پیٹرول ڈال کر زندہ جلا دیا۔

متوفی کابیان آنے کے بعد محکمہ پولیس میں ہلچل مچ گئی ۔نوجوان امیت کے ذریعہ دئے بیان سے جوسچائی سامنے آئی ہے ،وہ رونگٹے کھڑے کرنے والی ہے۔ امیت نے پولیس سے موت سے قبل اپنے بیان میں کیمرے پر بتایا کہ راکیش عرف بنٹو، گٹوا، ہیمنت اور اس کی اہلیہ نے پیٹرول چھڑک کر اسے زندہ جلا یا ہے۔

مقتول کے والد سریش چندر نے سورن کوتوالی میں تینوں ملزمان کے ساتھ ساتھ مقتول کے سسر رام روپ کوبھی نامزد کیا ہے۔وہیں ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد پولیس مقتول کے والد کی تحریر کی بنیاد پر کاروائی کرنے کی بات کر رہی ہے۔ متوفی مزدوری کا کام کرتا تھا۔ یہ واقعہ ہفتے کی شام 6.30 بجے کا بتایا جارہا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں راکیش عرف بنٹو اور گٹوا کو گرفتار کرلیا ہے۔

مقتول امیت کے والد سریش چندر کا کہنا ہے کہ ملزم راکیش عرف بنٹو اور گٹوا ٹھیکیدار ہیں۔ اسی نے امیت کی شادی سنگیتا سے کرائی تھی۔ مقتول کی بیوی بھٹے پر کام کرتی تھی۔ ان لوگوں نے امیت کو فون کیا اور اسے وہاں بلاکر لے گئے۔ بیوی نے بھی گالی گلوج کی اور پھر ان لوگوں نے پٹرول ڈال کر امیت کو زندہ جلا دیا۔ باپ نے جلانے سے پہلے اس پر مار پیٹ کا بھی الزام لگایا ہے۔اسی کے ساتھ ہی پولیس نے شروع سے ہی اس سارے معاملے کو کور کرنے کی ناکام کوشش کی۔

کاس گنج ایس پی منوج کمار سونکر نے میڈیا میں معاملے کوطول پکڑنے کے بعد میڈیا اہلکاروں سے براہ راست کوئی بات نہیں کی اور اسے ایس پی پی آر گروپ کو بھیج دیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریر اور پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کی بنیاد پر ضروری کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button