اتر پردیش کے اناؤ میں عاشق جوڑے کو ایک ہی رسی سے باندھ کر پٹائی-پولیس نے بچایا، ویڈیو وائرل
اتر پردیش کے اناؤ میں عاشق-گرل فرینڈ کا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ جس میں دونوں ایک ہی رسی میں بندھے ہوئے ہیں
اترپردیش :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) اناؤ میں بارس گوار تھانہ علاقہ کے گاؤں میں رہنے والی ایک شادی شدہ خاتون کا دوسرے گاؤں کے ایک نوجوان کے ساتھ محبت کا رشتہ چل رہا تھا۔ گرل فرینڈ کے فون پر جب عاشق جمعرات کی دیر رات گھر پہنچا تو گاؤں والوں نے اسے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ کچھ دیر بعد اہل علاقہ کو اس کا علم ہوا۔اس کے بعد دونوں پکڑے گئے۔ پھر عاشق اور محبوبہ کو ایک دوسرے سے باندھ کر خوب مارا پیٹا گیا۔
عاشق ہاتھ جوڑ کر گاؤں والوں سے رہائی کی بھیک مانگتا رہا لیکن گاؤں والے اسے مارتے رہے۔ عاشق کی حالت خراب ہونے پر اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
نوجوان کے رشتہ داروں کو جب اس واقعہ کا علم ہوا تو وہ بارس گوار پولیس اسٹیشن پہنچے۔ انھوں نے مہوا کھیڑا گاؤں کے رہنے والے گینڈالال ولد الہا، برجو ولد الہا، جگتو، سریش اور دیگر کے خلاف تحریری شکایت دی اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔اطلاع ملتے ہی بارسگوار تھانہ پولیس موقع پر پہنچی اور دونوں کو گاؤں والوں کے یرغمال سے چھڑایا۔بتایا جارہا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا شوہر تلنگانہ کے حیدرآباد میں ایک ہوٹل میں کام کرتا ہے۔ اس خاتون کے دو لڑکے ہیں۔سی او بیگھاپور نے بتایا کہ وائرل ویڈیو کی جانچ کی جا رہی ہے۔ تحقیقات کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔
#उन्नाव तालिबानी सजा का वीडियो हुआ वायरल,प्रेमिका से मिलने गए प्रेमी को ग्रामीणों ने बंधक बनाया,प्रेमी – प्रेमिका को एक साथ कपड़े से बांधकर, जमकर पीटा,बरासगवर थाना क्षेत्र के मलुहाखेड़ा गांव का बताया जा रहा वायरल वीडियो pic.twitter.com/lmfVgCfeDn
— ठाkur Ankit Singh (@liveankitknp) March 10, 2023
थाना बारासगवर क्षेत्रांतर्गत ग्राम मल्हुवा में युवक व महिला के साथ महिला के परिजनों द्वारा की गई मारपीट की घटना के संदर्भ में क्षेत्राधिकारी बीघापुर द्वारा दी गई बाइट । pic.twitter.com/7vKr0U2Fev
— UNNAO POLICE (@unnaopolice) March 10, 2023



