
سلطانپور:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اترپردیش کے ضلع سلطان پور کے ولدی رائے علاقے میں بدھ کو ایک لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے معاملے میں تین ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ متاثرہ کی طبی جانچ اور علاج کے لئے ضلع خاتون اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق بلدی رائے علاقے میں صبح گھر سے نکلی ایک لڑکی کا تین نوجوانوں نے اغوا کرلیا اور جنگل میں لے کر گئے۔
لڑکی کا الزام ہے کہ انہوں نے اس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کیا اور پھر وہاں سے فرار ہوگئے۔ حادثے کے بعد متاثرہ گھر پہنچی اور اہل خانہ کو پوری آب بیتی بتائی۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس سب انسپکٹر راجا رام چودھری پولیس ٹیم کے ساتھ موقع واردات پر پہنچے اور متاثرہ کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا۔
انہوں نےبتایا کہ اس سلسلے میں معاملہ درج کر کے پولیس نے تینوں ملزمین کو ودھورا گاوں کے موڑ کے نزدیک سے گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمین میں الیاس باشندہ ارول، شیو کمار باشندہ گورا برامئو اور سجیت سروج باشندہ وردھورا شامل ہیں۔ گرفتار ملزمین کو جیل بھیج دیا گیا ہے



