سرورققومی خبریں

ادار پونا والانے ’بااثرلوگوں‘ پردھمکی کاالزام لگایا

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)دنیاکی سب سے بڑی ویکسین بنانے والی کمپنی سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے سربراہ ادارپونا والا کاکہنا ہے کہ فون کال بدترین چیز ہے۔ سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (ایس آئی آئی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ادارپونا والا نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں COVID-19 ویکسین کے لیے بڑی تعداد میں فون آرہے ہیں اور انہیں دھمکیاں بھی مل رہی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ فون کرنے والوں میں ہندوستانی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ ، تجارتی بورڈکے سربراہ اور بہت ساری بااثر شخصیات شامل ہیں۔ یہ لوگ فون پر کوویشیلڈ ویکسین کی فوری فراہمی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ آدر کاکہنا ہے کہ کوویشیلڈ ویکسین حاصل کرنے کے لیے توقع اور جارحیت کی سطح بے مثال ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ اس وقت کوروناکی وباہندوستان میں جو زمین کا دوسرا سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے ،میں پھیل رہی ہے۔

مرکزی حکومت نے سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (ایس آئی آئی) کے سی ای اوادار پونا والا کو ملک بھر میں Y زمرے کی سیکیورٹی فراہم کی ہے۔ 16 اپریل کوایس آئی آئی میں حکومت اور ضابطہ کار کے ڈائریکٹر ، پرکاش کمار سنگھ نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو ایک خط لکھا جس میں پونا والا کے تحفظ کی درخواست کی گئی جس کے بعد مرکزی حکومت نے یہ فیصلہ لیاہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button