انٹرٹینمنٹ ڈیسک
حال ہی میں سوشل میڈیا کو خیرباد کہنے والے بالی ووڈ کے مقبول ترین اداکار عامر خان بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔بالی ووڈ اور ٹیلی ویژن دونوں صنعتوں کی بہت ساری مشہور شخصیات اس وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔ جیسا کےآپ جانتے ہیں منوج باجپای ، ستیش کوشک ، کارتک آراین ، رنبیر کپور ، تارک مہتا کا اولٹا چشمہ کی مائر وکانی ، اور دیگر جیسے اداکاراس وباء کا شکار ہوگئے تھے ۔ اور اب دنگل کےاداکار عامر خان کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئ ہے۔
Aamir Khan has tested positive for COVID-19. He is at home in self-quarantine, following all the protocols and he’s doing fine. All those who came in contact with him in the recent past should get themselves tested as a precautionary measure: Spokesperson of Aamir Khan. pic.twitter.com/85j4MDmadr
— ANI (@ANI) March 24, 2021
عامر خان کے ترجمان نے کہا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اداکار نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا ہےترجمان نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے حالیہ دنوں میں عامر خان کے ساتھ رابطہ کیا تھا اُن سے گزارش ہے کہ وہ لازمی اپنا کورونا ٹیسٹ کروائیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
واضح رہے کہ عامر خان نے اپنی 56ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اب سوشل میڈیا چھوڑ رہے ہیں جس کے بعد اُن کے مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں کہ آخر کیوں اداکار نے سوشل میڈیا کو خیرباد عامر خان کے ٹوئٹر پر 26 ملین سے زائد فالوورز ہیں جب کہ انسٹاگرام پر بھی ان کے 36 لاکھ فالوورز ہیں۔



