بین ریاستی خبریں

اردو میڈیم اساتذہ کو دیگر میڈیم کے اساتذہ کی طرح جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ٹریننگ دینا فیم کا اولین فریضہ :ڈاکٹر فوزیہ تحسین خان


اردو اساتذہ بھی اب دوسرے میڈیم کی طرح اپڈیٹ ہوجائے – عین العطار پربھنی میں فیم کی جانب منعقدہ مضمون ٹیچر کے تربیتی اجلاس سے خطاب

پربھنی:(سید یوسف) اردو اساتذہ اب دیگر میڈم کی طرح اپڈیٹ ہوجائیں یہی ہمارا مقصد ہے – ہم چاہتے ہیں کہ فیم کے بینر تلے اردو میڈیم کا اساتذہ خاص طور پر پر ایس ایس سی بورڈ کے سبھی مضامین کے اساتذہ جدید ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے آگے آئیں اور قوم کے نو نہالان کو آگے لائیں – اس طرح کا اظہار خیال سابق وزیر و رکن راجیہ سبھا ڈاکٹر فوزیہ خان نے پربھنی میں منعقدہ ایس ایس سی بورڈ کے مضمون ٹیچرز سے اپنے مخاطبت میں کہا –

اس موقع پر ڈائس پر عین العطار میڈم،. سابق جوائنٹ سیکرٹری مائناریٹی ڈیپارٹمنٹ منترالیہ، ممبئی، پروین مومن، ممبئی، ڈاکٹر بھارتی کھنڈےوال، سابق آر ڈی سی گاونڈے ،سید یوسف ریاستی انچارج ٹیچر سیل، فاروق علی خان، سید شکیل، آصف حسین انصاری، رفیق احمد موجود تھے -فوزیہ خان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ریاست میں ماہر اساتذہ جو اپنے اپنے مضمون کے ماہر ہو – ایسے اردو سیکنڈری اساتذہ کو پونا میں 15 دنوں کی کمپیوٹر سافٹویئر کی رہائشی آن ڈیوٹی ٹریننگ دی جائیگی نیز انہیں پاور پوائنٹ پریزینٹیشن کے زریعے تیار کیا جائیگا – جس کے لیے ہر سنیچر اور اتوار کو انہیں ٹریننگ دی جائے – انہوں نے مزید کہا کہ شرد پوار صاحب کے چوہان سینٹر سےہم فیم کے زریعے جڑتے ہوئے ہمارے قوم کے اساتذہ اور طلباء کے لیے بہت کچھ کرنا چاہتے ہیں –

وہاں عین العطار میڈم سے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں – جن سے ہم بھی اردو میڈیم کے اساتذہ کو آگے لانے کے لیے استفادہ حاصل کرنا چاہتے ہیں -اسی طرح ہم بھی اپنے بچوں کو ایم پی ایس سی کے رسورس پرسن کے زریعے انہیں ٹریننگ دینا چاہتے ہیں – ہمارا مقصد چوہان سینٹر، پی اے انعامدار اور کوکن سے جڑنا چاہتے ہیں – اس موقع پر عین العطار میڈم نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ میٹرک بورڈ کو تدریس کرنے والے سبھی مضمون ٹیچر کے گروپ بنا کر ایکشن پلان تیار کیا جا رہا ہے – اور ان اساتذہ کے لیے کوالٹی ٹریننگ دی جائے گی –

نیز پنجم اور ہشتم اسکالرشپ کے طلباء کو امتحان کی تیاری کے لیے رسورس پرسن کو ٹریننگ دی جائے گی – اس موقع پر سید یوسف نے فیم کے ٹیچر سیل کے بارے میں معلومات فراہم کی – اور اساتذہ کے مسائل اور یکسوئی کے لیے فیم کے دائرے کار کے بارے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے اساتذہ جو ایس ایس سی بورڈ کے ماہر ہو – جو پیپر سیٹر، ماڈریٹر اور ایکزامینر ہو – ایسے تمام اساتذہ اپنے نام، اسکول کا نام، پتہ اور مضمون کا تجربہ اس طرح کی معلومات ہمیں جلد از جلد دیے گئے نمبر پر روانہ کریں – تاکہ ان سے بھی استفادہ حاصل کیا جا سکے – موبائل نمبر 9595106468 پر رابطہ قائم کر سکتے ہیں –

اس تقریب میں گاونڈے سر، فاروق علی خان، آصف انصاری، سید شکیل، رفیق احمد نے بھی فیم کے متعلق مخاطبت کی – اس تقریب میں ریاست مہاراشٹر کے امراوتی، اکولہ، جالنہ ،اورنگ آباد، بیڑ اور پربھنی کے علاوہ دیگر اضلاع سے بھی اساتذہ نے شرکت کی – آخر میں فیم تنظیم کی روح رواں سابق وزیر و رکن راجیہ سبھا فوزیہ خان نے  سبھی کا شکریہ ادا کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button