بین ریاستی خبریں

ارنب گوسوامی پر گرفتاری کی لٹکی تلوار

ممبئی :29/ڈسمبر (اردودنیانیوز)فرضی ٹی آر پی کیس میں ریپبلک ٹی وی کے ایڈیٹر ان چیف ارنب گوسوامی پر گرفتاری کی تلوار لٹک گئی ہے ۔اس کیس میں تفتیش کر رہی کرائم انٹیلی جنس یونٹ (سی آئی یو )نے قلعہ کورٹ میں ان پر رشوت دینے کا تحریری طور پر الزام لگایا ہے ۔ فرضی ٹی آر پی کیس میں ایف آئی آر ۶؍اکتوبر کو درج کی گئی تھی ۔تب سے ریپبلک اور کئی دیگر ٹی وی چینل جانچ کے گھیرے میں ہیں ،لیکن اس کیس میں باضابطہ طور سے ممبئی کرائم برانچ نے ارنب گوسوامی کا نام پہلی بار لیا ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button