سرورقفلمی دنیا

اروشی ٹامل فلم میں نظر آئیں گی،میگا بجٹ ٹامل فلم کے لئے 10 کروڑ روپئے لئے

ممبئی:(اردودنیا.اِن)اداکارہ ارووشی ، جنہوں نے اداکاری کے ذریعہ بالی ووڈ میں اپنی ایک الگ پہچان بنائی ، ارووشی روٹیلہ تامل انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔ بالی ووڈ کے بعد ، وہ تامل فلم انڈسٹری میں نام روشن کریں گی۔، ابھی فلم کے نام کو حتمی شکل نہیں دی گئی ہے ،

اروشی ٹامل فلم میں نظر آئیں گی،میگا بجٹ ٹامل فلم کے لئے 10 کروڑ روپئے لئے

لیکن ہاں اس فلم کی شوٹنگ شروع ہوگئی ہے۔صنم رے ، عظیم گرینڈ مستی ، پاگل پنتی اور بالی ووڈ میں بہت سی فلموں میں اپنے کرداروں سے ناظرین کو منوانے کے بعد ، ارووشی راؤٹیلا اب تامل لیجنڈری اداکار سراوانن کے ساتھ تامل کیریئر کریں گی۔

اروشی ٹامل فلم میں نظر آئیں گی،میگا بجٹ ٹامل فلم کے لئے 10 کروڑ روپئے لئے

اس فلم کو لیکر اروشی چرچوں میں ہیں میڈیا میں خبریں گشت کررہی ہیں کے اس فلم میں کام کرنے کے لیےارووشی کو دس کروڑ میں سائن کیاگیا۔اروشی کو حال ہی میں منالی میں لیجنڈ اداکار سراوانن کے ساتھ اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے لئے دیکھا گیا تھا۔ فلم کے زیادہ تر شیڈول کی شوٹنگ ابھی باقی ہے۔

ذرائع کے مطابق ، اروشی نے اس میگا بجٹ والی فلم کے لئے 10 کروڑ روپئے لئے ہیں۔ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا کے بعد ارووشی نے مہنگی ترین اداکارہ کی فہرست میں شامل ہوگئیں۔اروشی نے بالی ووڈ میں قدم کی شروعات سنگھ صاحب دی گریٹ سے کی تھی ۔ وہ آخری بار ورجن بھنوپریہ ویب فلم میں نظر آئیں۔ اس کے بعد وہ رندیپ ہوڈا کے ساتھ ویب سیریز انسپکٹر اویناش میں نظر آئیں گی۔ جو کے ایک ٹامل سپر ہٹ ویب سیریز کا ہندی ورشن ہوگا۔

اروشی روتیلا کا شمار بالی ووڈ کی فٹ اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ وہ اپنی غذا اور ایکسرسائز پر بھرپور توجہ دیتی ہیں۔ اداکارہ ماضی میں کئی بار اس حوالے سے ویڈیوز جاری کرچکی ہیں۔حالیہ ویڈیو پوسٹ میں اروشی روتیلا نے انسٹاگرام پر طاقت اور باڈی شیپ کو بہتر بنانے سے متعلق ورزش کی ویڈیو شیئر کی۔

https://www.instagram.com/p/CNUvQ0phupC/?utm_source=ig_web_copy_link

 اور لکھا کہ اس طریقے سے پٹھوں کے عدم توازن اور کمر یا بیک کے مسائل کو مکمل ٹھیک کیا جاسکتا ہے۔ ایسا کرنا فٹنس کے ساتھ اپنے جسم اور ذہن کو بھی صاف کرنے کا طریقہ ہے۔
۔

متعلقہ خبریں

Back to top button