بین ریاستی خبریں

اروندکجریوال نے دہلی والوں کاشکریہ اداکیا

اروندکجریوال نے دہلی والوں کاشکریہ اداکیا

اروندکجریوال نے دہلی والوں کاشکریہ اداکیا
نئی دہلی : (اردودنیا.اِن)دہلی میں عام آدمی پارٹی حکومت کی تیسری میعادکاایک سال مکمل ہونے پر پارٹی رہنما اور دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے دہلی کے رہائشیوں کا شکریہ ادا کیاہے۔ سی ایم کیجریوال نے کہاہے کہ ایک سال پہلے ، آپ سب نے اپنے بیٹے کو دہلی کی خدمت کا ایک اور موقع دیا تھا۔ یہ ایک بہت مشکل سال تھا لیکن دہلی میں ہم سب نے ایک فیملی کی حیثیت سے مل کر کام کیا اوردہلی کا نام پوری دنیا میں روشن کیا۔

کورونا کی وبا کے درمیان ، دہلی کے تمام لوگوں نے حکومت کے ساتھ تعاون میں عمدہ کام کا مظاہرہ کیا ہے۔ پوری دنیا میں دہلی حکومت کے ہوم آئسولیشن ، پلازما بینک اور کورونا کے خلاف آکسیمیٹر کے کاموں پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔14 فروری 2015 کو اروند کجریوال نے 70 میں سے 67 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرکے مطلق اکثریت کے ساتھ حکومت بنائی تھی۔

اس کے بعد اروند کیجریوال 16 فروری 2020 کو تیسری بار دہلی کے وزیراعلیٰ بنے،70 میں سے 62 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔

اروند کجریوال 28 دسمبر 2013 کو پہلی بار دہلی کے وزیراعلیٰ بنے لیکن پھر ان کی حکومت اکثریت میں نہیں تھی اور 49 دنوں کے بعدکجریوال نے استعفیٰ دے دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button