بین الاقوامی خبریں

اسرائیلی فلسطینی تنازعے کا واحد حل ’’دو ریاستوں کا قیام ہے‘‘، جرمن وزیر خارجہ

برلن:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اسرائیل اور فلسطینیوں کے مابین حالیہ کشیدگی اور تشدد میں غیر معمولی اضافے کے تناظر میں جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس  اس شورش زدہ خطے کا دورہ کر رہے ہیں۔ برلن میں دفتر خارجہ کی ایک ترجمان کے مطابق ماس یروشلم میں اپنے اسرائیلی ہم منصب گابی اشکینازی اور راملہ میں فلسطین کے وزیر اعظم محمد اشتیۃ سے ملاقات کریں گے۔ مشرق وسطیٰ کا دورہ شروع کرنے سے پہلے ہی جرمن وزیر خارجہ نے کہا، ’’اسرائیل اور فلسطینیوں کے مابین تنازعے کا واحد حل ’مذاکرات کے ذریعے دو ریاستوں کا قیام‘‘ ہی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button