بین الاقوامی خبریں

اسرائیل کا دورہ کرنے والے بائیڈن انتظامیہ کے پہلے وزیر

دبئی:(ایجنسیاں)امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن آئندہ ہفتے اسرائیل کا دورہ کریں گے۔ ایک امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق آسٹن اس دورے میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور اپنے اسرائیلی ہم منصب بینی گینٹز سے ملاقات کریں گے۔اس طرح آسٹن جو بائیڈن انتظامیہ کے پہلے وزیر ہوں گے جو اسرائیل کا دورہ کر رہے ہیں۔سیکورٹی وجوہات کے پیش نظر پنٹاگان نے ابھی تک اس دورے کی تصدیق نہیں کی ہے۔

 امریکی وزیر دفاع اسرائیل کے دورے کے دوران میں اہم علاقائی امور پر بات چیت کریں گے جن میں اسرائیل کو ایران، لبنان اور شام کی جانب سے درپیش سیکورٹی خطرات سرفہرست ہیں۔واضح رہے کہ ایرانی جوہری معاہدے کو پھر سے زندہ کرنے کے لیے بائیڈن انتظامیہ کی تہران کے ساتھ نئے مذاکرات شروع کرنے کی خواہش پر اسرائیل کو گہری تشویش محسوس ہو رہی ہے۔ امریکہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور حکومت میں مئی 2018میں جوہری معاہدے سے علاحدہ ہو گیا تھا۔جولائی 2015میں طے پانے والے اس جوہری معاہدے کے حوالے سے اسرائیل کی مخالفت پہلے روز سے ہی عیاں رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button