
قومی خبریں
اسمبلی انتخابات کیلئے تیار ریاستوں اور پنڈوچیری میں 331 کروڑ روپے ضبط کئے گئے : الیکشن کمیشن
نئی دہلی: (اردودنیا.اِن)الیکشن کمیشن نے بدھ کے روز کہا کہ اس نے اخراجات کی نگرانی کے عمل کے تحت ان 4 ریاستوں اورپنڈوچیری میں اب تک 331 کروڑ روپے ضبط کئے ہیں ،جہاں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔کمیشن نے کہا کہ سن 2016 میں ان ریاستوں اور مرکزی علاقوں میں ہونے والے انتخابات کے دوران ضبط کُل رقم سے زیادہ اس بار ضبط کیا گیا ہے۔
کمیشن نے ایک بیان میں کہاکہ اہم پہلو یہ ہے کہ ابھی انتخابات نہیں ہوئے ہیں اور ریکارڈ رقم ضبط کرلی گئی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ تمل ناڈو سے سب سے زیادہ 127.64 کروڑروپے ضبط کئے گئے ہیں ،جبکہ مغربی بنگال سے 112.59 کروڑ روپے ضبط کئے گئے ہیں۔
بیان کے مطابق کمیشن نے آسام، مغربی بنگال، تمل ناڈو اور کیرالہ اور پنڈوچیری کے مرکزی علاقہ میں کالے دھن کی موثر نگرانی کے لئے 295 نگراں کو تعینات کیا ہے۔



