بین ریاستی خبریں

اسٹالن نے ریمیڈیسیور، آکسیجن کے لئے پچاس کروڑ روپے جاری کئے

چنئی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)تملناڈو کے وزیراعلی ایم کے اسٹالن نے منگل کو کورونا مریضوں کے لئے ریمیڈیسیور انجکشن خریدنے اور دوسری ریاستوں سے ٹرین کے ذریعہ آکسیجن منگانے کے لئے وزیراعلی عوامی مددفنڈ سے پچاس کروڑ روپے جاری کئے۔ایک سرکاری بیان میں یہاں بتایا گیا کہ کووڈ وبا سے جنگ کے لئے اب تک سی ایم پی آر ایف میں 69کروڑ روپے حاصل ہوئے ہیں۔

ان میں سے 29.44کروڑ روپے آن لائن اور 39.56کروڑ روپے ذاتی طورپر ملے ہیں۔مسٹر اسٹالن نے کووڈ کی جنگ میں مدد دینے والے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ اس فنڈ کا استعمال صرف کورونا سے بچاو کے اقدامات پر کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے اسپتالوں میں علاج کرارہے مریضوں کے لئے ریمیڈیسیور اور دیگر زندگی بچانے والی دواوں کے لئے 25کروڑ روپے اور دوسری ریاستوں سے ٹرین کے ذریعہ آکسیجن کنٹینر منگوانے کے لئے 25کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button