تلنگانہ کی خبریں

تلنگانہ: اسٹیٹ سکریٹری ٹی آر ایس کا نارائن پیٹ دورہ

رکن بلدیہنارائن پیٹ:(محمداشفاق)محمد امتیاز اسحاق اسٹیٹ سکریٹری ٹی آر ایس پارٹی  نے آج نارائن پیٹ کا دورہ کیا۔ بعد ازاں انہوں نے نارائن پیٹ امیر الدین ایڈوکیٹ ٹی آر ایس رکن بلدیہ کی رہائش گاہ میں ایک پریس کانفرنس منعقد کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ محبوب نگر’رنگا ریڈی اور حیدرآباد کے ٹی آر ایس گریجویٹ امیدوار ایس وانی دیوی  کو اپنا قیمتی ووٹ دینے کی اپیل کی۔
انہوں نے اس موقع پر کانگریس پارٹی’ بی جی پی پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران ریاست  تلنگانہ میں  مختلف اسکیمات کا تذکرہ  بھی کیا۔ اور کہا کہ ریاست تلنگانہ میں اقلیتوں کے لے چیف منسٹر تلنگانہ چندر شیکھر روا نے شادی مبارک اسکیم کے ساتھ ساتھ اقلیتی اقامتی اسکول اور اقلیتی اقامتی کالج  جو ریاست کے مسلمانوں کے لے بہت اہم  کارنامہ ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے دیگر اقلیتوں کے متعلق اسکیمات کا ذکر کیا۔
انہوں نے آخر میں نارائن پیٹ کے مسلم گریجویٹ افراد سے اپیل کی کہ وہ اپنا ووٹ ٹی آر ایس امیدوار محترمہ ایس وانی دیوی  کو دیں۔ اس موقع پر ٹی آر ایس یوتھ لیڈر منو روی’  صدر نشین بلدیہ گندے چندراکانت’  میناریٹی ٹاون صدر ٹی آر ایس عبد الرحمن’ توقیر انپور  کے علاوہ دیگر موجودہ تھے۔ 
بعد ازاں اس پریس کانفرنس سے امیر الدین ایڈوکیٹ رکن بلدیہ ودیگر نے بھی مخاطب کیا۔ اور ٹی آر ایس امیدوار حلقہ محبوب نگر’رنگا ریڈی اور حیدرآباد  کو کامیاب بنانے کی اپیل کی

متعلقہ خبریں

Back to top button