قومی خبریں

اسپائس جیٹ کی لینڈنگ فیل ،گھنٹہ بھر طیارہ ہوامیں پرواز کرتا رہا

جیسلمیر ایئر پورٹ

جودھپور : (اردودنیا.اِن) جیسلمیر ایئر پورٹ پر اسپائس جیٹ کے طیارے کے لینڈنگ میں پریشانی نے مسافروں کی دھڑکن بڑھادی۔ احمد آباد سے جیسلمیر جانے والا طیارہ فنی وجوہات کی بنا پر لینڈنگ نہیں کر سکا۔ پائلٹ نے تین بار لینڈنگ کی کوشش کی ، لیکن ناکام رہا۔ تقریبا ً ایک گھنٹہ تک جیسلمیر کے آسمان پر منڈلانے کے بعد واپس احمد آباد لے جایا گیا۔

اس دوران کئی مسافر گھبرا کر رونے لگے۔اسپائس جیٹ کی احمد آباد-جیسلمیر پرواز کے تحت طیارہ باقاعدگی سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے جیسلمیر ایئر پورٹ پر اترتا ہے۔ ہفتے کے روز 90 مسافروں کی گنجائش والے طیارے میں 44 مسافر سوار تھے۔ جب طیارہ جیسلمیر پہنچا ،تو پائلٹ نے لینڈنگ کی پوزیشن لی ، لیکن طیارہ تھوڑا نیچے لانے کے بعد اچانک اسے اونچائی پر لے گیا۔ مسافروں کو بتایا گیا کہ لینڈنگ کچھ تکنیکی وجوہ کی بنا پر نہیں ہوسکتی ہے ،

لہٰذا کئی مسافر گھبرا کر رونے لگے۔ مجموعی طور پر تین بارکوشش کی گئی تاہم تینوں بار ناکامی ملی۔ ہوائی جہاز تقریبا ایک گھنٹہ تک آسمان میں رہا۔ آخر کار ہوائی جہاز احمد آباد کی طرف موڑ دیا گیا۔

اسپائس جیٹ کے ترجمان نے بتایا کہ جیسلمیر میں لینڈنگ کے دوران طیارے کا اپروچ مستحکم نہیں تھا ، لہٰذا لینڈنگ نہیں ہوسکی۔ ہوائی جہاز کو واپس احمد آباد لے جایا گیا، اسی طیارے کو شام 5 بج کر 22 منٹ پر بجے بحفاظت جیسلمیر لینڈینگ کرایا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button