بین ریاستی خبریںسرورق

اسپتال سے ممتا بنرجی کی اپیل،امن برقرار رکھیں،

ممتابنرجی

وہیل چیئرسے ہی تشہیرکریں گی

کولکاتہ: (اردودنیا.اِن)نندی گرام میں حملے میں زخمی ہونے والی مغربی بنگال کی سی ایم ممتا بنرجی نے اسپتال سے ویڈیوپیغام جاری کیااورحامیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ امن برقرار رکھیں۔ بدھ کے روز اس حملے میں ممتا بنرجی کے پیراورکمرزخمی ہوگئی۔

اسپتال کے بسترسے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے سی ایم ممتا بنرجی نے کہاہے کہ میں سب سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ پرسکون رہیں اورصبرکامظاہرہ کریں۔ اپنی چوٹ پرگفتگوکرتے ہوئے ممتابنرجی نے کہاہے کہ کچھ بھی ایسا کام نہ کریں جس سے لوگوں کوتکلیف ہو۔

انہوں نے کہاہے کہ انہیں کچھ دن وہیل چیئر پر رہناپڑے گا لیکن انہوں نے اس حملے کے بارے میں کوئی سازش یا بار بار الزامات عائد کرنے سے گریزکیاہے۔سی ایم ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ یہ سچ ہے کہ میرے بازو ، پیرپر چوٹیں آئی ہیں۔ مجھے سینے میں تکلیف کااحساس بھی ہو رہاہے۔ میں کار سے سلام قبول کررہی تھی کہ میرا پیر کارکے دروازے میں آگیا۔

مجھے دوائیں دی گئیں اور کولکاتہ لائی گئی۔میرا علاج چل رہاہے۔ ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ میں دوتین میں واپس آؤں گا۔ میرے پیرمیں چوٹ ایک مسئلہ ہے لیکن میں اس مسئلے کا انتظام کروں گی۔ اس سے میرے اجلاس کومتاثرنہیں ہونے دیناہے لیکن مجھے وہیل چیئرپرہی رہنا پڑسکتا ہے ، اس کے لیے مجھے آپ کی حمایت کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button