بین الاقوامی خبریں

اسپین:کینیری جزائز پر سترہ مہاجرین مردہ پائے گئے

لندن: (ایجنسیاں) کینیری جزائز پر سترہ مہاجرین مردہ پائے گئےیہ تمام مہاجرین سب صحارا افریقی ملکوں کے رہنے والے تھے۔ حکام کے مطابق تین زندہ بچ جانے والوں کو ٹینریف کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔اسپین کی مقامی ایمرجنسی سروسز نے بتایا کہ اس کے کوسٹ گارڈ نے کینیری جزائر کے ساحل پر ایک کشتی میں سترہ کو مردہ حالت میں پایا۔

تین زندہ بچ جانے والے لوگوں، جن میں دو مرد اور ایک خاتون شامل ہیں، کو فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعہ ٹینریف کے ایک ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔اسپین کی مقامی ایمرجنسی سروسز کی ترجمان نے بتایا’’تین افراد ہائیپوتھرمیا سے متاثر تھے تاہم ان کی حالت اب ٹھیک ہے۔اس کشتی پر سب سے پہلے ہسپانوی فضائیہ کے ایک جہاز کی نگاہ پڑی جو ایل ہیئرو سے تقریباً 265 ناٹیکل میل دور کھڑی ہوئی تھی۔

اسپین کے میری ٹائم ریسکیو سروس کی ایک ترجمان نے بتایا کہ کشتی پر سوار تمام مہاجرین سب صحارا افریقی ملک سے تعلق رکھتے تھے۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکتا ہے کہ یہ مہاجرین کہاں سے آئے تھے۔تمام تر خطرات کے باوجود افریقہ سے بحر اٹلانٹک عبور کر کے کینیری جزائر میں آنے والے مہاجرین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ یکم جنوری سے 31 مارچ کے درمیان تقریباً 3400 مہاجرین کینیری جزائر پہنچے تھے۔

پیر کے روز پیش آنے والے سانحہ سے قبل بھی اس ماہ کے اوائل میں ایل ہیئرو میں اسی طرح کا واقعہ پیش آیا تھا۔ ایک عارضی کشتی پر سوار 23 مہاجرین میں سے چار مردہ پائے گئے تھے۔ اتوار کے روز 100مہاجرین نے مراقش سے ہسپانوی علاقے کیوٹا پہنچنے کی کوشش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button