بین الاقوامی خبریں

اسکاٹ لینڈ میں پارلیمانی الیکشن، حکمران جماعت کی مسلسل چوتھی فتح

لندن :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) برطانوی صوبہ اسکاٹ لینڈ میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات موجودہ سربراہ حکومت نکولا سٹرجن کی جماعت سکاٹش نیشنل پارٹی نے مسلسل چوتھی مرتبہ جیت لیے ہیں۔ یہ جماعت ایڈنبرا کی پارلیمان میں پینسٹھ نشستوں کے ساتھ قطعی اکثریت کی خواہش مند تھی تاہم وہ بہت معمولی فرق سے ایسا نا کر سکی اور اسے چونسٹھ سیٹیں حاصل ہوئی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق گرین پارٹی کو آٹھ سیٹیں ملیں۔ا سکاٹش نیشنل پارٹی برطانیہ سے آزادی کے حق میں ہے اور گرین پارٹی کے ساتھ مل کر اسے پارلیمان میں قطعی اکثریت حاصل ہو جائے گی۔ نکولا سٹرجن نے کورونا کی وبا کے بعد سکاٹ لینڈ کی آزادی سے متعلق دوسرا عوامی ریفرنڈم کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن آزادی سے متعلق ایک اور ریفرنڈم کے انعقاد کے خلاف ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button