بین ریاستی خبریں

اشوک گہلوت سرکار کا یوٹرن: شام 4 بجے سے رات 10 بجے تک ہولی اور شب برات کے تقریب میں رعایت

Ashok Gehlot Sarkar's
Ashok Gehlot

جے پور: (اردودنیا.اِن)راجستھان میں کرونا کے بڑھتے کیس کے پیش نظر گہلوت حکومت کی جانب سے آئندہ تہواروں پر سختی کے فیصلے میں یوٹرن لیا ہے ۔ محکمہ داخلہ نے دو روز قبل ہولی اور شب برات پر منعقدہ عوامی پروگراموں پر پابندی کو مشروط طور پر ختم کردیا ہے۔ جمعہ کو محکمہ داخلہ نے ایک نظر ثانی شدہ حکم نامہ جاری کیا ۔

اس میں ، 28 اور 29 مارچ کو شام 4 بجے سے رات 10 بجے تک عوامی پروگرام منعقد کرنے کی اجازت ہے، لیکن شرط یہ ہے کہ ان پروگراموں میں 50 سے زیادہ افراد شرکت نہیں کرسکیں گے۔ریاستی حکومت نے یہ چھوٹ دی ہے ، لیکن لوگ ہولی سے لطف اندوز نہیں ہوسکیں گے۔ کیونکہ اکثر لوگ صبح 9 بجے سے شام 2 بجے تک ہیلی کھیلتے ہیں ۔

اس دوران لوگ گروپ میں تقریب منعقد کرتے ہیں اور ہولی کھیلتے ہیں۔ لیکن سختی کی وجہ سے اس بار اجتماعی پروگراموں کا اہتمام نہیں کیا جائے گا۔ اس سے قبل محکمہ داخلہ نے 24 مارچ کو ایک حکم جاری کیا تھا ، جس میں ان دو دنوں میں عوامی ، مذہبی مقامات اور پارکوں میں ہر قسم کی تقریبات پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ریاست میں پچھلے کچھ دنوں میں کورونا کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ جمعرات کے روز ریاست میں 700 سے زیادہ کیسز تھے۔

کرونا کیسوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ریاستی حکومت نے جے پور سمیت 8 شہروں میں نائٹ کرفیو نافذ کردیا تھا۔ صرف یہی نہیں ، حکومت نے ملک کی دوسری ریاستوں سے آنے والے لوگوں کے لئے بھی آر ٹی پی سی آر کی منفی رپورٹ لانا لازمی قرار دے دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button