سیتا پور:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اعظم خان اوران کے بیٹے عبداللہ اعظم ، جو اتر پردیش کے سیتاپور ڈسٹرکٹ جیل میں بند ہیں ، کو لکھنؤ میدانتا اسپتال منتقل کرنے کے لیے جیل سے روانہ کیاگیا ہے۔ رکن پارلیمنٹ اعظم خان اور ان کے بیٹے کو سی او سمیت متعدد تھانوں کی پولیس فورس کی نگرانی میں ایمبولینس کی مدد سے لکھنؤ روانہ کیا گیا ہے۔
معلومات کے مطابق یکم مئی کو اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم خان کی کورونا رپورٹ مثبت آئی جس کے بعد اعظم خان کی طبیعت خراب ہونا شروع ہوگئی۔ جیل انتظامیہ کے مطابق سیتا پور سی ایم او رپورٹ کی بنیاد پر عظیم خان اوران کے بیٹے کو بہتر علاج کے لیے لکھنؤمنتقل کیا جارہا ہے۔
ایس پی کے رکن پارلیمنٹ اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم خان پچھلے 14 ماہ سے سیتا پور ڈسٹرکٹ جیل میں بند ہیں۔ 28 اپریل کو ، کورونا انفیکشن کے دوران ، جیل انتظامیہ نے بخار کی شکایت پر اعظم خان اور دیگر زیر حراست افراد ، بشمول اعظم خان کے بیٹے کا اینٹیجن ٹیسٹ کرایا ، جس میں اعظم خان اوران کے بیٹے مثبت پائے گئے۔یکم مئی کو اعظم خان کی طبیعت خراب ہوگئی اورانہیں لکھنؤ کے کے جی ایم یو اسپتال منتقل کرنے کی تیاریاں کی گئیں اور تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔



