قومی خبریں

اعظم خان اورعبداللہ اعظم کی عدالت میں پیشی

اعظم خان اورعبداللہ اعظم کی عدالت میں پیشی

کے

مرادآباد:(اردودنیا.اِن)اعظم خان اوران کے بیٹے عبد اللہ اعظم ،جواتر پردیش کی سیتا پورجیل میں بندہیں ،کو منگل کے روز مراد آباد ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ کے ایم پی ایم ایل اے کورٹ میں لایا گیا ہے۔ عدالت کے باہر سکیورٹی انتظامات کے پیش نظر انتظامیہ کی بھاری نفری تھی۔ اگلی سماعت دو الگ الگ مقدمات میں 4 اور 8 فروری کو دوبارہ ہوگی۔

عدالت میں پیشی کے بعد اعظم خان اوربیٹے کوسیتا پور جیل لے جایاگیاہے۔معلومات کے مطابق اعظم خان اور ان کے بیٹے کو سیتا پور جیل سے مراد آباد ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ کے ایم پی ایم ایل اے کورٹ لایاگیا۔جس پرانتظامیہ نے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے تھے۔ 2008 میں مرادآبادکے تھانہ میں 2 مقدمات میں ، اسی طرح 2019کے ایک معاملے میں ، تینوں مقدمات میں پیش ہونے کے لیے عدالت کو مراد آباد لایا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button