تلنگانہ کی خبریں

اغوامعاملہ:اے پی کی سابق وزیر اکھیلا پریہ تین دن کیلئے پولیس تحویل میں دے دی گئیں


حیدرآباد:(ایجنسیز)اراضی کے مسئلہ پر شہر حیدرآباد میں بین الاقوامی بیڈ منٹن کے سابق کھلاڑی پراوین راو، ان کے بھائیوں سنیل راو اور نوین راو کے اغوا کے معاملہ میں مبینہ رول پر گرفتار اے پی کی سابق وزیربھومااکھیلاپریہ کو عدالت نے تین دن کے لئے پولیس کی تحویل میں دے دیا۔سکندرآباد کورٹ میں آج اس معاملہ کی سماعت ہوئی۔

کیس کی تفصیلات کے لیے ملاحظہ کریں

اس موقع پر اکھیلاپریہ کے وکیل کی جانب سے ان کی ضمانت کی منظوری کی عرضی داخل کی گئی تاہم عدالت نے اس عرضی کو مسترد کردیاکیونکہ پولیس کے وکیل نے عدالت سے کہاکہ اس معاملہ کی مزید جانچ کی جانی ہے اسی لئے اکھیلاپریہ کو پولیس کی تحویل میں دے دیا جائے ۔پولیس کے وکیل نے واضح کیا کہ سابق وزیر کی ضمانت کی منظوری پر وہ گواہوں پر اثرانداز ہوسکتی ہیں۔

عدالت نے اس عرضی پر پریہ کو پولیس کی تحویل میں دے دیا۔اکھیلا پریہ کو ریمانڈ میں دیاگیا تھا۔وہ حیدرآباد کی چنچل گوڑہ کی خواتین جیل میں محروس ہیں۔پولیس اب اس اغوا کے معاملہ میں ان سے پوچھ گچھ کرے گی۔اکھیل پریہ آج سے 13جنوری تک پولیس کی تحویل میں رہیں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button