بین الاقوامی خبریں

افغانستان: پرتشدد واقعات میں 24 گھنٹوں کے دوران 51 افراد ہلاک

کابل:(ایجنسیاں)افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں سویلین ہلاکتوں میں اضافے پر تشویش ظاہر کی ہے۔ جنوری تا مارچ پر تشدد واقعات میں 573 شہری ہلاک جبکہ 1,210 شہری زخمی ہوئے۔ یہ گزشتہ برس اسی عرصے سے 29 فیصد زیادہ ہیں۔ ان میں 61 فیصد خونریز واقعات میں باغی گروپ ملوث تھے۔ ایک اور اہم پہلو یہ ہے کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں خواتین پر حملوں میں 37 فیصد اور بچوں پر حملوں میں 23 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی مندوب برائے افغانستان ڈیبرا لائنز نے بالخصوص عورتوں اور بچوں کو ہدف بنانے پر تشویش ظاہر کی ہے۔ افغانستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران باغیوں کی سرگرمیوں اور جھڑپوں میں کم از کم 51 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

جنگ کی نگرانی کرنیوالے آزاد مقامی گروپ ”تشدد میں کمی (آر آئی وی) نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر کے ذریعے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہماری ٹیم کو 51 ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جن میں 3 عام شہری، افغان قومی دفاع و سلامتی فورسز(اے این ڈی ایس ایف) کے 6 اہلکار اور 42 طالبان عسکریت پسند شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button