بین ریاستی خبریں

مالیگاوں : اقصیٰ ایجوکیشن کیمپس میں جشن یومِ جمہوریہ

اقصیٰ ایجوکیشن کیمپس میں جشن یومِ جمہوریہ

مالیگاؤں
www.urduduniya.in

مالیگاؤں:(اردودنیا.اِن) اقصیٰ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیرانصرام جاری اقراء پری پرائمری اسکول، مولانا آزاد ماڈل پرائمری اسکول، دی اردو نائٹ ہائی اسکول، مولانا محمد علی جوہر جونیئر کالج آف آرٹس اور YCMاسٹڈی سینٹر نمبر 54336سلامت آباد، مالیگاؤں میں ملک کے 72؍ویں جشن یوم جمہوریہ کے موقع پر صبح آٹھ بجے ادارے کے روح رواں محترم الحاج نسیم خان وزیر خان صاحب کے ہاتھوں رسم پرچم کشائی ماسک اور سول ڈسٹنسینگ کے ساتھ عمل میں آئی۔

اس تقریب میںاقصیٰ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے چیئرمن محترم الحاج نسیم خان وزیر خان صاحب، اراکین انتظامیہ میں سکریٹری پروفیسر خان سلیم سر (پیلا پھیٹا) نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور یوم جمہوریہ کے تناظر مسلمانوں کے طرزِ عمل کے متعلق جامع ہدایات دی۔

اس موقع پر رکن انجمن شیخ محمود شیخ عبداللہ صاحب ، پرائمری اور ہائی اسکول کی صدر معلمات اور تمام یونٹ کے ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف موجود تھے۔ شکیل سر کے رسم شکریہ کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button