بین ریاستی خبریں

الیکشن کمیشن نے الیکشن افسر اور مسلح افواج ، اہلکاروں کیلئے کووڈ منفی رپورٹ کو لازمی کیوں نہیں قراردیا:ترنمول

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی امیدواروں یا ان کے ایجنٹوں کے لئے کورونا جانچ کی منفی رپورٹ لازمی قرار دینے کے بعد ترنمول کانگریس نے جمعرات کو حیرت کا اظہار کیا کہ الیکشن کمیشن اہلکاروں اورسی اے پی ایف کیلئے اس انتظام کا نفاذکیوں نہیں کیا گیا تھا۔ مغربی بنگال میں حکمراں جماعت نے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے ایک خط میں بھی کہا ہے کہ اس فیصلے سے ہزاروں مرکزی فورسز کی زندگی اور صحت کو خطرہ لاحق ہوگا جوووٹنگ مراکز کے باہر تعینات ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے ووٹنگ کے دن کے لئے جاری کردہ نئے رہنما خطوط میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی امیدوار یا ان کے ایجنٹوں کوکووڈ 19 کی منفی رپورٹ دکھائے بغیر آڈیٹوریم میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی ۔کرونا وائرس کے واقعات میں تیزی سے اضافے کے پس منظر میں بدھ کے روز جاری کردہ ان رہنما خطوط میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ امیدوار یا ان کے ایجنٹ جنہوں نے کوویڈ 19 ویکسین کی دونوں خوراکیں لی ہیں وہ بھی 2 مئی کو ووٹنگ گنتی مراکز میں داخل ہوسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button