بین ریاستی خبریں

الیکشن کمیشن کانام بدل کر ’ ایم سی سی ‘رکھ دینا چاہئے:وزیراعلیٰ ممتابنرجی

الیکشن کمیشن کے فیصلہ پر ممتابنرجی کا چبھتا ہوا طنز
 
کولکاتہ :(اردودنیا.اِن)مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اتوار کو کمیشن کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کا نام بدل کر ایم سی سی یعنی مودی کوڈ آف اکنڈکٹ رکھنا چاہئے ۔ واضح ہوکہ بنگال اسمبلی انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں پولنگ کے دوران تشدد اور کوچ بہار میں چار لوگوں کی مو ت پر جاری ہنگامہ کے درمیان الیکشن کمیشن نے کاروائی کرتے ہوئے کسی بھی سیاسی جماعت کے کوچ بہار جانے پر پابندی لگا دی ہے۔

الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے بعد وزیراعلیٰ بنرجی نے کہاکہ الیکشن کمیشن کا نام بدل کر ایم سی سی رکھ دینا چاہئے۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہاکہ بی جے پی اپنی ’طاقت ‘کا استعمال کرسکتی ہے ،لیکن دنیا کی کوئی طاقت مجھے اپنے لوگوں کے پاس جانے اور اُن کے غم میں شریک ہونے سے روک نہیں سکتی۔

وہ مجھے کوچ بہار میں تین دنوں کیلئے اپنے بھائیوں اور بہنوں کے پاس جانے سے روک سکتے ہیں، لیکن میں چوتھے دن وہاں ضرورجاؤں گی اور ان کے غم میں شریک ہوؤں گی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button