
مقبوضہ بیت المقدس: (ایجنسیاں)خبر رساں ادارے رائیٹرز نے انکشاف کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کی ’تمار‘ فیلڈ میں ایک ارب 10 کروڑ ڈالرکے حصص خرید لئے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان معاہدے پر دستخط امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کا حصہ ہیں۔رائٹرز کے مطابق اسرائیلی ڈیلک ڈرلنگ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے مشرقی بحیرہ روم میں تمار قدرتی گیس کے فیلڈ میں اپنے حصص ابوظبی میں مبلا پیٹرولیم کمپنی کو 1.1 بلین میں فروخت کرنے کے لئے ، ایک غیر پابند مفاہمت نامہ پر دستخط کئے ہیں۔
فریقین مئی کے آخر تک معاہدے کو مکمل کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ’تمار گیس فیلڈ‘ اسرائیل میں توانائی کے بنیادی وسائل میں سے ایک ہے۔ ڈیلک اس شعبے میں 22 فیصد حصص کا مالک ہے جس کا انتظام’ شیورون ‘کمپنی کے زیر انتظام ہے۔



