بین ریاستی خبریں

 امام ، موذن اور مساجد، تنخواہوں سے متعلق تمام مسائل کوسرکار کے روبرو پیش کر کے اسےحل کروانے کے اقدامات ضروری  ابوعاصم  اعظمی 

  ممبئی: (اردودنیا.اِن) مساجد کے ائمہ خطیب و امام اورخادموں کو لاک ڈاؤن سے بند تنخواہوں کی ادائیگی اور رجسٹرڈ مساجد کے مسائل کو حل کرنے کے لئے جلد ہی سرکار کے روبرو روداد پیش کی جائے گی تاکہ مساجد سے وابستگان عملہ کو سرکار کی جانب سے ملنے والی رعایت بحال ہو اس قسم کا اظہار خیالات آج ایک اہم میٹنگ میں مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اوررکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے کیا ہے ۔

انہوں نے مساجد کے ذمہ داروں اور ٹرسٹیوں کو جلد از جلد رجسٹریشن کروانے کی بھی اپیل کی ہے اس سمت میں ضروری اقدامات کا بھی سرکار سے مطالبہ کیا ہے ۔  مساجد کے ائمہ خطیب وامام  ، موذن  اورخادموں  کوحکومت کی طرف سے ادا کی جانے والی تنخواہوں کو لاک ڈاؤن  سے ادا نہیں کی گئی ہے انہیں تنخواہ کی ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے یہ مالی بحران اور معاشی تنگی کا شکارہو گئے ہیں اور گزر بسر مشکل ہو گیا ہے  ۔

پنجاب ، ہریانہ اور دیگر ریاستوں میں  تنخواہیں سرکارادا کرتی ہے لیکن مہاراشٹرا حکومت میں صرف 150 رجسٹرڈ مساجد ہی ایسی ہیں جن کے عملہ خادمین اور ائمہ مساجد کو تنخواہیں سرکار کی طرف ے ادا کی جاتی ہےجبکہ مہاراشٹرمیں 25000 سے زیادہ رجسٹرڈ مساجد ہیں۔

آج اس مسئلے پر ،  ظفر علی (سکریٹری ، ایس پی) ، حافظ اقبال احمد انصاری (آل انڈیا امام ایسوسی ایشن مہاراشٹر صدر) ، وارث علی (قومی جنرل سکریٹری۔ آل انڈیا علماء بورڈ) ، سعید حامد (سینئر صحافی اور سماجی) کارکن) ، نایاب انصاری (ایڈیٹر ہندوستان ٹائمز) ، عظیم راجے (امام ایسوسی ایشن احمد نگر) ، انظر انور خان (سکریٹری آل انڈیا علما بورڈ) ، محمد ذاکر (سرپنچ امرووتی) ، قاری مصطیم انصاری (سکریٹری – امام انجمن ، ممبئی) ، ارباز باغبان (امام ایسوسی ایشن) ، پونے) مولانا خورشید احمد ملی (صدر امام ایسوسی ایشن ، ممبئی) عمران خان (امراوتی ، ایمان ایسوسی ایشن) ، ذوالفقار احمد اعظمی (جنرل سکریٹری ، ایس پی) – نے تبادلہ خیال کیا۔ میٹنگ میں ایس پی کے ریاستی صدر ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ اس معاملے کو مہاوکاس اگھاڑی حکومت کے سامنے رکھ کر جلد از جلد کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے تمام ٹرسٹوں اور مسجد عہدیداروں سے اپیل کی کہ وہ مسجد کو رجسٹرڈ کروائیں۔تاکہ مساجد کے مسئلہ کو جلد ازجلد حل کیا جائے

متعلقہ خبریں

Back to top button