بین الاقوامی خبریں

امریکہ سے کشیدگی دشوار ترین سطح پر پہنچ چکی ہے :چین

colour box

واشنگٹن:4/جنوری (ویب ڈیسک) امریکہ کی جانب سے چین کی متعدد کمپنیوں پر عالمی پابندیوں کے بعد بیجنگ نے واشنگٹن کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید کشیدہ قرار د یا ہے۔ ’رائٹرز‘ کے مطابق بیجنگ کے اعلیٰ سفارتکار اور وزیر خارجہ وانگ ڑی نے کہا ہے کہ امر یکہ کے ساتھ چین کے تعلقات مز یددشوار ہوگئے اور یہ کشیدگی کی اعلیٰ ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں۔ اب یہ مذاکرات کے مشکل کے دور کے بعد ہی صحیح راستے پر واپس آسکتے ہیں۔ واضح ر ہیکہ حال ہی امر یکہ نے کئی چینی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا ہے۔ امریکہ کا الزام ہے کہ ان کمپنیوں کے چینی فوج سے تعلقات ہیں جو مختلف ممالک کی انتہائی حساس معلومات انہیں فراہم کر رہے ہیں۔

چین کے وزیر خارجہ وانگ ڑی نے سرکاری میڈیا سمیت دیگر اداروں کے ساتھ ایک مشترکہ انٹرویو میں کہا کہ چین سے متعلق حالیہ یک طرفہ امریکی پالیسیوں نے دونوں ممالک کے مفادات کو نقصان پہنچایا ہے اور دنیا کو بہت بڑے خطرات لاحق ہیں۔ اس کے باوجود اب بھی موقع ہے کہ دونوں فریقین نئی امید کے ساتھ بات چیت کا ایک نیا دور شروع کریں۔چینی وزیر خارجہ نے ڈونالڈ ٹرمپ یا جو بائیڈن کا نام لئے بغیر امر یکہ پر زور دیا کہ وہ چین کے منتخب کردہ معاشرتی نظام اور ترقی کے راستے کا احترام کرے۔ اگر واشنگٹن ’سنجیدہ ہیتو دونوں فریقین کے مابین تنازعات حل ہو سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ امر یکہ میں کچھ لوگ چین کی تیز رفتار ترقی سے پریشان ہیں لیکن سب سے زیادہ پائیدار قیادت دوسرے ممالک کی ترقی کو روکنے کے بجائے خود کو آگے بڑھانا ہے۔

قابلِ غور ہے کہ چین کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے معاملے پر گزشتہ دنوں نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے واشنگٹن اور بیجنگ کے مابین تعلقات میں بہتری کی توقع ظاہر کی ہے۔تاہم جو بائیڈن نے تجارت اور دیگر امور سے متعلق چین کے طرز عمل پر تنقید کی تھی۔ امید کی جارہی ہے کہ نو منتخب صدر اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعداس معاملے میں مثبت پیش رفت کریں گے۔ آنے والے دنوں میں دو ممالک کے درمیان تجارتی امور بھی دوبارہ بحال ہونے کی توقع ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button