بین الاقوامی خبریںسرورق

امریکہ میں کورونا کے نئے اسٹرین برازیل پی۔1 کا پہلا معاملہ سامنے آیا

امریکہ میں کورونا کے نئے اسٹرین برازیل پی۔1 کا پہلا معاملہ سامنے آیا


واشنگٹن: (ایجنسیاں) برازیل میں حال ہی میں پائے گئے کورونا وائرس کی نئی شکل (اسٹرین) برازیل پی۔1 کا امریکہ میں پہلا معاملہ سامنے آیا ہے ۔امریکہ کے منسوٹا ہیلتھ ڈپارٹنمنٹ نے پیر کو ایک بیان جاری کرکے کورونا کے نئے اسٹرین کے پائے جانے کی تصدیق کی ہے ۔

منسوٹا ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے بیان میں کہا کہ ‘‘جن ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی تجربہ گاہوں میں منسوٹا کے ایک شخص میں کورونا کے نئے اسٹرین برازیل پی۔1 کے ہونے کی تصدیق ہوئی، وہ شخص حال ہی میں برازیل کے سفر سے واپس آیا تھا’’۔

جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ کے مرکز (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کئے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس سے سنگین طور پر متاثر امریکہ میں متاثرین کی تعداد 25253671 ہوگئی ہے ۔ امریکہ میں یہ وبا بڑی شکل اختیار کرچکی ہے اور اب تک اس کے سبب 420747 لوگوں کی موت ہوچکی ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button